پاکستانتازہ ترین

حکومت کا کسان کارڈ کا تاریخی اقدام کسانوں کوخوشحال بناتے ہوئے پاکستان میں زرعی شعبے کو بدل کر رکھ دے گا

کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو کھادوں، بیجوں اور کیڑے مار ادویات میں اعانت کے ساتھ ساتھ کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں متاثرہ فصلوں کیلئے قرضے اور معاونت فراہم کی جائے گی

لاہور پاکستان(وائس پیپل یو ایس اے): گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکومت کا کسان کارڈ کا تاریخی اقدام کسانوں کوخوشحال بناتے ہوئے پاکستان میں زرعی شعبے کو بدل کر رکھ دے گا۔کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو کھادوں، بیجوں اور کیڑے مار ادویات میں اعانت کے ساتھ ساتھ کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں متاثرہ فصلوں کیلئے قرضے اور معاونت فراہم کی جائے گی ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں زرعی ترقی کے لئے مختلف پروگراموں پر کا م کر رہی ہے۔وہ گورنر ہائوس لاہو رمیں آل پاکستان کسان و لیبر اتحاد کے سردار مبشر مجید ڈوگر، مرکزی صدر آل پاکستان کسان و لیبر اتحاد سردار شاہد محمود، سرپرست اعلیٰ پاکستان کسان ولیبر اتحاد اور دیگر کی قیادت میں ملاقا ت کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران کھاد کی قیمت میں کمی اور بروقت فراہمی کو یقینی بنانے ،زرعی بیجوں اور زرعی آلات میں جی ایس ٹی کے خاتمے سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کسان کارڈ کا اقدام ملک میں زرعی انقلاب لائے گا جس کے باعث ٹیکنالوجی کے استعمال،زرعی پیداوار میں اضافے اور بیرونی زر مبادلہ بچانے کے ذریعے کسانوں کی زندگی آسان بنائی جائے گی یہ اقدام خصوصا دیہی علاقوں میں غربت میں کمی لانے میں بھی کردار ادا کرے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں زرعی ترقی کے لئے مختلف پروگراموں پر کا م کر رہی ہے۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں زرعی ترقی کے لیے تین سو ارب روپے کے تبدیلی کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے فصلوں کو پانی کی بہتر فراہمی یقینی بنانے کے لئے دو بڑے ڈیموں کے علاوہ چھوٹے ڈیم بھی تعمیر کیئے جا رہے ہیں اور نہری نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں زرعی شعبے کی ترقی کے منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی وہ خود کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کے آزمائشی منصوبے کے تحت کاشتکار رجسٹرڈ ڈیلرز سے زرعی مشینری اور شمسی نظام رعایتی نرخوں پر خرید سکتے ہیں پورے صوبے میں 30 ہزار سروس مراکز قائم کیے گئے ہیں جن سے کاشتکاروں کو کسان کارڈ حاصل کرنے میں سہولت ہوگی۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکومت کسانوں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کے مسائل کے حل اور ان کو مضبوط بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پرکام کررہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم کسانوں کو کسی صورت تنہا نہیںچھوڑ یں گے اور نہ ہی کسی کسان کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کی اجازت دی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ میں نے امر یکہ اور ازبکستان کے دورے کے دوران بھی پنجاب سمیت ملک بھر میں نئے زرعی بیج کی تیاری اور ریسر چ کے حوالے سے زرعی یونیورسٹیز کے ساتھ ایم او یو سائن کیے ہیں پاکستان کو ہم سب نے ملکر مضبوط بنانا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button