پاکستان

چیف ایگزیکٹیو لیسکو چوہدری محمد امین کی ہدایت پر بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری

بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ، چیف ایگزیکٹیو لیسکو چوہدری محمد امین ، سی ایس ڈی رائے اصغر اور ایس سی سیکنڈ سرکل چوہدری رشید کی ہدایت پر

لاہور پاکستان(نمائندہ وسیم حیدر شاہ )بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ، چیف ایگزیکٹیو لیسکو چوہدری محمد امین ، سی ایس ڈی رائے اصغر اور ایس سی سیکنڈ سرکل چوہدری رشید کی ہدایت پر ایکسین سمن آباد کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم ، تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو لیسکو محمد امین چوہدری ، سی ایس ڈی رائے اصغر اور ایس سی سیکنڈ سرکل چوہدری رشید نے ہدایت کی تھی کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا جس پر ایکسین سمن آباد فیاض تالپور نے تمام ایس ڈی اوز کو ہدایت جاری کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدام کریں جس پر گزشتہ روز ایس ڈی او اسلام پورہ احمد رضا باجوہ اور ایس ڈی او پریم نگر عمران گل کاکا نے اپنے عملہ اور پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپےمار کر 10 ڈائریکٹ سپلائی پکڑ کر کنکشن کاٹ دئیے.

جبکہ پریم نگر سب ڈویژن کی حدود میں عملہ سے مزاحمت ، بدتمیزی اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر 4 شہری محمداکرم ، محمد عمران ،احسان بلوچ اور بلو ولد پپوقصائی کو ایس ڈی او پریم نگر عمران گل کاکا نے اپنی موجودگی میں گرفتارکروایا دوسری طرف ایس ڈی او اسلام پورہ احمد رضا باجوہ نے 531000 کے بقایا جات پر 5نادہندگان کے میٹر بھی اتارلئے اور رجسٹرڈ ایف آئی آر کے اندراج کیلئے تھانہ اسلام پورہ اور تھانہ ساندہ میں درخواست جمع کروادی گئی اس موقع پر ایکسین سمن آباد فیاض تالپور نے کہا کہ بجلی چور قومی مجرم ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ہماری پوری کوشش ہے صارفین کو بلا تعطل سپلائی کی فراہمی یقینی بنائی جائے صارفین کو بھی چاہیے کہ اپنے بل بروقت ادا کریں تاکہ ان کو بہتر سے بہتر سروس فراہم کی جائے ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button