پاکستان

دوران ملازمت لاہور پولیس سے زیادہ دلیر فورس اور سی آئی اے سے زیادہ باصلاحیت ایجنسی نہیں دیکھی‌:سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد

لاہور پولیس کی طرف سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں آج کریمینل انوسٹی گیشن ایجنسی(سی آئی اے) لاہور کے بہترین کارکردگی کے حامل افسران اور اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو مہمان خصوصی تھے

لاہور پاکستان(وائس آف پیپل یو ایس اے):‌لاہور پولیس کی طرف سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں آج کریمینل انوسٹی گیشن ایجنسی(سی آئی اے) لاہور کے بہترین کارکردگی کے حامل افسران اور اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو مہمان خصوصی تھے۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان،ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار،ایس پیز ہیڈکوارٹرز،ایس پی اے آر ایف،ڈی ایس پی انٹیلی جنس ریحان جمال کے علاوہ سی آئی اے افسران اور اہلکاروں نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے سی آئی اے افسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد، نقد انعامات تقسیم کئے۔انہوں نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی سرکوبی کے لئےسی آئی اے لاہور کے افسران اہلکاروں کی شاندار کارکردگی کو بے حد سراہا۔سی سی پی او لاہور نے سی آئی اے کی اچھی سپرویژن پر ایس ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کو شاباش دی۔سی سی پی او فیاض احمد دیو نے کہا کہ سنگین کریمینل کیسز حل کرنے اور قتل،اقدام قتل،ڈکیتی سمیت خطرناک ملزمان کی ریکارڈ وقت میں گرفتاری یقینی بنانے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ انہوں نے دوران ملازمت لاہور پولیس سے زیادہ دلیر فورس اور سی آئی اے سے زیادہ باصلاحیت ایجنسی نہیں دیکھی۔فیاض احمد دیو نے کہا کہ انہوں نے بحیثت سربراہ لاہور پولیس سی آئی اے کی افرادی قوت میں اضافہ کیا ہے،استعداد کار اور وسائل مزید بڑھائیں گے۔سی سی پی او نے سی آئی اے افسران کو ہدایت کی کہ عزت کا واحد پیمانہ محنت اور ہمت ہے، شہریوں اور محکمے کو سی آئی اے لاہورسے بہت توقعات اور امیدیں وابستہ ہیں لہذا وہ مزید محنت کریں اوراختیارات کا استعمال احتیاط سے کریں۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے اپنےخطاب میں کہا کہ سی آئی اے میں بتدریج کرائم فائٹنگ اور پرفارمنس میں بہتری کا کلچر فروغ پا رہا ہے۔ایس ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار نے سی آئی اے افسران کی حوصلہ افزائی پی سی سی پی او لاہور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہائی پروفائل کسیز حل کرنے سے سی آئی اے کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے،کامیابی کا یہ سفر برقرار رکھیں گے۔تعریفی اسناد و نقد انعام حاصل کرنے والوں میں انسپکٹرز نبی بخش، فاروق اصغر اعوان،مختار علی علوی،محمد علی بٹ،دانش رانجھا،آصف رشید ملک،مقصود حیات،سب انسپکٹرزخرم شہزاد جاوید اکبر،مظہر ہدایت،تحسین انجم،ظہیر الدین بابر،ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز سمیت 90 سے زائد افسران اور اہلکارشامل ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button