پاکستان

تحصیل دروش کے غیور عوام سا بق ناظم شیر محمد کو تحصیل چئیرمین کیلئے کامیاب کرکے دکھائیں گے۔

جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کا ایک اجلاس دارالعلوم قاسم العلوم دروش میں منعقد ہوا۔ جس میں تحصیل دروش کے JUI کے اکابرین کے علاوہ کارکنوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

چترال پاکستان(یو این این) جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کا ایک اجلاس دارالعلوم قاسم العلوم دروش میں منعقد ہوا۔ جس میں تحصیل دروش کے JUI کے اکابرین کے علاوہ کارکنوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ان کارکنوں نے تحصیل دروش کی چئیرمین کی نشست کیلئے نامزد امیدوار سابق ناظم شیر محمد کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ بعد میں یہ کارکن جنہوں نے پارٹی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے امیر جمعیت علمائے اسلام تحصیل دروش مولانا امین احمد، جنرل سیکرٹری قاری فضل حق، سالار جمعیت صلاح الدین طوفان،سابق ناظم مولانا انعام الحق، مفتی محمود الحسن اور دیگر اکابرین کی قیادت میں ان کارکنوں نے ڈاکحانہ چوک سے جلوس نکالا جو مین بازار سے گزرتے ہوئے حیدر عباس مارکیٹ میں اکھٹے ہوئے۔
یہاں آکر اس نے جلسے کی شکل احتیار کی۔ تحصیل امیر مولانا امین احمد کی صدارت میں حیدر عباس مارکیٹ میں ایک جلسہ منعقد ہوا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تحصیل دروش کے تمام علماء، طلباء، اور عوام بھی حاجی شیر محمد کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑے ہیں اور ہمارا ووٹ بھی صرف اور صرف شیر محمد کے حق میں استعمال ہوگا۔ انہوں نے جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی اور صوبائی قیادت سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ بھی عوام کی جذبات کا قدر کرتے ہوئے فوری طور پر پارٹی کا ٹکٹ شیر محمد کو جاری کرے ورنہ عوام اسے آزاد حیثیت سے بھی کامیاب کرکے دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی شیر محمد آزاد امیدوار کی حیثیت سے ناظم کے حیثیت سے کامیاب ہوا تھا جس پر اسے کروڑوں روپے کی پیشکش بھی آئی مگر انہوں نے وہ پیشکش ٹکراتے ہوئے جمعیت میں غیر مشروط طور پر شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ٹکٹ شیر محمد کا حق ہے اور اگر اسے اس حق سے محروم کیا گیا تو یہاں کے ہزاروں لوگ اس کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرکے اسے آزاد حیثیت سے کامیاب کرکے دکھائیں گے۔ جلسہ سے قاری فضل حق، صلاح الدین طوفان، مفتی محمود الحسن، مولانا امین احمد وغیرہ نے اظہار حیال کیا۔
جلسہ سے اظہار حیال کرتے ہوئے تحصیل دروش کے چئیرمین کے امیدوار شیر محمد نے کہا کہ میں نے پہلے بھی عوام کیلئے قربانی دی ہے جس کے باعث مجھ پر دہشت گردی کا دفعہ بھی لگایا گیا ہے اور میں عوام کی حاطر جیل بھی جاچکا ہوں۔ اس بار اگر مجھے موقع ملے تو میں اللہ تعالیٰ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے عوام کے ساتھ کبھی بھی غداری نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل دروش ایک تاریحی قصبہ ہے مگر بدقسمتی سے یہ بہت پسماندہ رہ گیا۔ اگر مجھے اللہ نے موقع دیا تو میں یہاں کی گلی کوچے، نالیاں، سڑکیں، کھیل کے میدان وغیرہ درست کرکے یہاں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بناؤں گا۔ یہ جلسہ بعد میں مولانا امین احمد کے دعائیہ کلمات کے ساتھ احتتام پذیر ہوا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button