پاکستانتازہ ترین

لاہور پولیس کا شہدا پولیس کی فیملیز کی فلاح و بہبود کے لئے مثبت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے

سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو سے آج شہید ڈولفن اہلکار محسن علی کی بیوہ گلشن بی بی اور ان کے کم سن بیٹے حسنین نے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی

لاہور پاکستان (یو این این): لاہور پولیس کا شہدا پولیس کی فیملیز کی فلاح و بہبود کے لئے مثبت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو سے آج شہید ڈولفن اہلکار محسن علی کی بیوہ گلشن بی بی اور ان کے کم سن بیٹے حسنین نے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،انچارج ویلفیئر آئی ام کلثوم و دیگر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو نے شہید ڈولفن اہلکار محسن علی کی بیوہ کو شہداء ویلفیئر پالیسی کے تحت 06 مرلہ گھر کی چابیاں دیں۔سی سی پی او لاہور نے شہید محسن علی کی بیوہ کو گھر کے مالکانہ حقوق کے کاغذات بھی دیئے۔فیاض احمد دیو نے شہید محسن علی کے ڈولفن سکواڈ یونیفارم میں ملبوس بیٹے حسنین کو پیار کیا۔سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے کہا کہ لاہور پولیس کی تاریخ فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ایسے بے شمار بہادر جوانوں کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہادت ہم سب کی آرزو،ہماری منزل اور ہمارا خواب ہے۔فیاض احمد دیو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کرنے والے شہدا پولیس کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،سی سی پی او نے کہا کہ پولیس شہدا کے ورثا کی دیکھ بھال کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔شہید کے ورثا کو ریٹائرمنٹ عمر تک پوری تنخواہ اور دیگر مراعات دی جا رہی ہیں۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ شہدا پولیس،ریٹائرڈ اور حاضر سروس پولیس ملازمین کی فیملیز کے ویلفیئر کیسز ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈولفن اہلکار محسن علی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button