پاکستان

لاہور پولیس حکام اورپا کستان کرکٹ بورڈ حکام کا اعلیٰ سطح کا مشترکہ اجلاس آج قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہوا

سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو کی زیر صدارت لاہور پولیس اورپا کستان کرکٹ بورڈ حکام کا اعلیٰ سطح کا مشترکہ اجلاس آج قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہوا

لاہور پاکستان (وائس آف پیپل یو ایس اے):‌سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو کی زیر صدارت لاہور پولیس اورپا کستان کرکٹ بورڈ حکام کا اعلیٰ سطح کا مشترکہ اجلاس آج قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہوا۔چیئرمین پا کستان کرکٹ بورڈ رمیض راجہ نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان،ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی سیکیورٹی سمیت تمام ڈویژنل پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ نے انٹرنیشنل و قومی کھلاڑیوں ،ٹیمز آفیشلز، غیر ملکی میڈیا اور شائقین کرکٹ کے تحفظ کے لئے لاہور پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور صوبائی دارلحکومت میں کرکٹ سمیت سپورٹس ایونٹس کو فروغ دینے کے لئے موثر اقدامات اور کاوشوں کو بے حد سراہا۔سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے کہا کہ
کھلاڑیوں اور شہریوں کی سیفٹی و سیکورٹی کےلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ٹیموں کی موومنٹ،شائقین کرکٹ اور شہریوں کی آسانی کےلئے جامع ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ۔چار درجاتی سیکیورٹی حصار میں گزرنے کے بعد ہی شائقین کو داخلہ کی اجازت دی جارہی ہے۔فیاض احمد دیو نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ، پیرو،ایلیٹ فورد کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم کے گردونواح میں پٹرولنگ کو یقینی بنائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیموں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو شہریوں سے شائستہ رویہ اپنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے اپیل کی کہ شہری کرکٹ کی بحالی کیلئے سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button