کھیل

ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر عابد خان کاقذافی اسٹیڈیم وزٹ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈی آئی جی آپریشنزلاہورڈاکٹر عابد خان پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرزکی ٹیموں کے ہمراہ نجی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم پہنچے۔

لاہور پاکستان(وائس آف پیپل یو ایس اے):‌ڈی آئی جی آپریشنزلاہورڈاکٹر عابد خان پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرزکی ٹیموں کے ہمراہ نجی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم پہنچے۔ انہوں نے قذافی اسٹیڈیم کے اندرونی وبیرونی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر عابد خان نے ٹیموں کے روٹس پربھی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے شائقین کی تلاشی کے عمل کا بھی معائنہ کیااور ڈیوٹی پر تعینات جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس جوان کسی بھی فرد کو بغیر چیکنگ ا سٹیڈیم میں ہرگز داخل نہ ہونے دیں۔ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس کھلاڑیوں کو بھرپورسکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر)مستنصر فیروز، ایس پی سکیورٹی راشد ہدایت سمیت ود یگر افسران بھی فیلڈ میں موجودہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شائقین کرکٹ دورانِ چیکنگ پولیس جوانوں سے تعاون کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button