جنرل

ملکی استحکام اور سلامتی کو قائم رکھنے میں پولیس شہیداء کا لہوشامل ہے،سربراہ لاہور پولیس

وم شہداء پولیس سانحہ چیئرنگ کراس مال روڈ کی پانچویں برسی آج لاہور پولیس کی طرف سے بڑی عقیدت و احترام سے منائی گئی

لاہور پاکستان(وائس آف پیپل یو ایس اے):‌یوم شہداء پولیس سانحہ چیئرنگ کراس مال روڈ کی پانچویں برسی آج لاہور پولیس کی طرف سے بڑی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔پولیس افسران کی طرف سے شہداء کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا، لاہور پولیس کی طرف سے سانحہ مال روڈ کی پانچویں برسی کے موقع پر شہداء پولیس کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نے کیولری گراونڈ قبرستان میں شہید ڈی آئی جی کیپٹن(ر) سید احمد مبین کی قبر پر حاضری دی۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی،ایس پیز،پولیس اور ٹریفک کےسینئر افسران اور جوان ہمراہ تھے۔ شہید ڈی آئی جی کیپٹن(ر) سید احمد مبین کی والدہ بھی دیگر عزیز و اقارب کے ہمراہ اپنے شہید لخت جگر کی قبر پر تشریف لائیں۔سی سی پی او فیاض احمد دہو نے شہید ڈی آئی جی کیپٹن (ر) احمد مبین کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی،شہید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ شہید کیپٹن (ر) احمد مبین کی والدہ نے اپنے بیٹے کے لئے خصوصی دعائیں کیں تو ہر آنکھ پرنم تھی۔سی سی پی او لاہور نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید کبھی نہیں مرتا،وہ آج بھی ہم میں موجود ہیں،لاہور پولیس کا ہر شہید روشن ستاروں کی طرح ہمارے دلوں میں جگمگا رہا ہے۔شہداکی بے نظیرخدمات پوری فورس کیلئے مشل راہ ہیں،شہداء کسی بھی قوم و ملک کا انتہائی قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ان کی جرات اور بہادری کی داستانوں کو ہرگز فراموش نہیں کی جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے لاہور پولیس کے سینکڑوں فرزند اپنی جانیں فرض کی راہ میں قربان کر چکے ہیں۔شہداء پولیس کی قربانیوں کے طفیل آج ہم امن کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں،ملکی استحکام اور سلامتی کو قائم رکھنے میں پولیس شہیداء کا لہوشامل ہے۔فیاض احمد دیو کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس اپنے شہداء کی یاد ہمیشہ تازہ رکھے گی۔شہداء پولیس کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرنا ہم سب پرفرض ہے،سربراہ لاہور پولیس نے مزید کہا کہ شہداء پولیس نے اپنی جان قربان کرکے پولیس کا مثبت تشخص اور مقام مزید بلند کر دیا ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمارا ایک مضبوط رشتہ قائم ہے،شہداء کے ورثاء کیلئے ہم ہمہ وقت موجود ہیں،شہداء کے ورثا سے ہمہ وقت رابطے میں ہیں اور فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،ہم ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایسے بہادر اور نڈر فورس کا کمانڈر ہونے پر فخر ہے جنہوں نے فرض کی راہ میں کسی چیز کو آڑے نہیں دیا گیا اور شہریوں کے تحفظ کیلئے اپنے آج کو بھی قربان کر دیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button