بین الاقوامی

امریکہ کی 5 ریاستوں میں تباہی مچ گئی ،ہر طرف افرا تفری کا سماں

امریکی کی پانچ ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تاریخی تباہی مچا دی ،لوگ اپنی جانیں بچانے کیلئے بھاگتے رہے ہیں لیکن طوفان کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ متعدد لوگ

کیلی فورنیا :امریکی کی پانچ ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تاریخی تباہی مچا دی ،لوگ اپنی جانیں بچانے کیلئے بھاگتے رہے ہیں لیکن طوفان کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ متعدد لوگ اس کی لپیٹ میں آگئے ،اب تک 50 افراد اس طوفان کی لپیٹ میں آچکے ہیں ۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی 5 وسطی ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 50 افراد ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،ریاست اِلینائے، کین ٹکی، ٹینیسی ، مِزوری اور آرکنساس میں طوفان کے باعث 24 ہوائی بگولوں کی تباہی رپورٹ ہوئی ہے۔
طوفان کی شدت اس قدر زیاد ہ تھی کہ گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ کر زمین پر آگرے، جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوچکا ہے ۔
گورنرکین ٹیکی نے تصدیق کی ہے کہ ریاست میں 50 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اور یہ تعداد 100 تک بڑھ جانے کا خدشہ ہے،طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button