جنرل

واسا کا کوالٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ترقیاتی کاموں میں میٹریل کی باقاعدہ نگرانی ،ٹیسٹنگ اور سیمپلنگ کرتا رہتاہے: ترجمان واسا

1976 کے وقت سے ہی کوالٹی کنٹرول ڈویژن کے ذریعے تمام منصوبہ جات کی کوالٹی کو یقینی بنایا جاتا ہے.

لاہور وائس آف پیپل. واسا ترجمان نے ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کے استعمال کی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہاواسا کے قیام 1976 کے وقت سے ہی کوالٹی کنٹرول ڈویژن کے ذریعے تمام منصوبہ جات کی کوالٹی کو یقینی بنایا جاتا ہے.
فراہمی و نکاسی آب کے منصوبہ جات میں منصوبہ کی لاگت کا 70 فیصد حصہ پائپ پر مشتمل ہوتا ہےجو باقاعدہ کوالٹی کنٹرول ڈویژن سے تصدیق شدہ ہوتا ہے.واسا کے تمام ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے پائپ واسا کی منظور شدہ فیکٹریوں سے لیے جاتے ہیں۔واسا کے پانی و سیوریج کے تمام منصوبوں میں استعمال ہونے والا میٹیریل معیار کے مطابق ہوتا ہے.
واسا کا کوالٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی باقاعدہ نگرانی ،ٹیسٹنگ اور سیمپلنگ کرتا رہتاہےکوالٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سے سرٹیفیکیٹ کے حصول کے بعد ہی ٹھیکیدار کو بل کی ادائیگی کی جاتی ہے۔اس سلسلے میں ہونے والی معمول کی خط و کتابت کو لاعلمی کی بنیاد انکوائری کا رنگ دے کر سنسنی پھیلائی جا رہی ہے جو کہ مناسب نہیں

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button