بین الاقوامیتازہ ترین
ایل سلواڈور میں صدر کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، پتلے نذرآتش
ایل سلواڈور میں صدر کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، پتلے جلائے اور نعرے بازی کرتے رہے۔
سین سلواڈور: ایل سلواڈور میں صدر کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، پتلے جلائے اور نعرے بازی کرتے رہے۔
عوام نے صدر کے خلاف دارالحکومت کی سڑکوں پر بڑا مظاہرہ کیا، شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر صدر کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے صدر کا پتلا بھی جلایا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر کی دوسری مدت کو مسترد کر دیا ہے، صدر بوکیلے نے ٹوئٹر پر خود کو ملک کا شہنشاہ قرار دیا تھا۔